چین اپنی معیشت کو جارحانہ طور پر فعال مت بنائے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے
Loading...

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو جارحانہ طور پر آگے مت بڑھائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ادارے نے کہاکہ ایسی چینی اقتصادی تحریک سے عالمی معیشت میں ہلچل پیدا ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے چین کے لیے اس انتباہ کو اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں شامل کیا ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے اپنی مالیاتی پالیسی کو مزید آسان بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

Loading...

گزشتہ پیر کو چینی کابینہ نے واضح کیا تھا کہ بیرونی بے یقینی کے تناظر میں بیجنگ حکومت اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو قوت بخش بنانے کے لیے تحریکی عمل جاری رکھے گی۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں