احد خان چیمہ اور شاہد شفیق سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9اگست تک توسیع

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں احد خان چیمہ اور شاہد شفیق سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9اگست تک توسیع کر دی ۔

 دوران سماعت نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے،تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

loading...

احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے 14ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ لاہور کاساکمپنی کو دیا۔ کمپنی کو 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے،کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت دیگر ملزمان کو 9اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نوازشریف اور مریم کے وکلاء نے ملاقات کی درخواست دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں