فواد خان نے حج کی سعادت حاصل کرلی

فواد خان نے حج کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کےساتھ رواں برس نہ صرف حج کی سعادت حاصل کی بلکہ حج کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی

سعودی عرب: حج کی اختتامی تقریب میں فواد خان نے سب سے پہلے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد علاود کا شکریہ ادا کیا اور فواد خان نے کہا کہ ’یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مخلتف ممالک سے آئے افراد کے سامنے پاکستانی حجاج کی نمائندگی کر رہے ہیں‘۔

loading...

فواد نے حج کے دوران تمام حجاج کرام کا خیال رکھنے اور مسلم امہ سے لگاؤ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی اداکیا۔ فواد خان نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے دوارن سیکیورٹی، انتظامات، اور میزبانی کی بہترین خدمات انجام دیں جو قابل ستائش ہیں۔

فواد خان نے پہلی مرتبہ رواں برس اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے، بھارتی اداکارہ سارہ خان تنقید کا نشانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں