نوازشریف،مریم اورصفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج

نواز شریف

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد پہلے ہی جیل میں ہیں ایسی صورت میں ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنا انتقامی کارروائی ہے۔

loading...

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق آئین توڑنے والے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ان کے گھر میں قید رکھا گیا۔

نواز شریف عادی مجرم نہیں ہیں لیکن ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو اڈیالہ جیل ڈال دیا گیا ہے، انہیں گھر منتقل کرکے اسے سب جیل قرار دیا جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں