شردہا کپوراپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرے گی،شکتی کپور

شردہا کپور

وہ دور ختم ہوچکا ہے جب والدین اپنی پسند سے بچوں کی شادی کرتے تھے،انٹرویو

ممبئی : نامور بولی وڈ اداکار شکتی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی 31 سالہ اداکارہ شردہا کپور اپنی پسند کے لڑکے سے ہی شادی کریں گی۔

ایک ایونٹ کے دوران جب صحافی نے شکتی کپور سے شردہا کپور کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کی شادی ایک اچھے اور عزت دار گھرانے میں ہو، میری دعا ہے کہ شردہا اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں میں کامیاب کے ساتھ آگے بڑھے۔

loading...

ایک والد ہونے کی حیثیت سے میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو آزادی دینی چاہیے کیوں کہ اب وہ دور ختم ہوچکا ہے۔

 جب والدین اپنی پسند سے بچوں کی شادی کرتے تھے۔شکتی کپور نے کہا کہ اب ہمیں اپنے بچوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور کس سے شادی کریں گے۔

شردہا کپور اس وقت اپنے کیریئر میں کافی مصروف ہے تاہم وہ جب بھی ہمیں شادی کے حوالے سے اپنے منصوبے بتائیگی تو ہم اس کی پسند کے ساتھ ہوں گے ٗہمیں اس کی مرضی سے شادی کرنے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 39 ہزار چارسو تینتیس ووٹ حاصل کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں