پرتھوی شاہ، انڈین پریمیر لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے کم عمر بلے باز قرار

پرتھوی شاہ انڈین پریمیر لیگ
loading...

  پرتھوی شاہ 18 برس اور 169 دنوں کی عمر میں ففٹی بنا کر سنجو سیم سن کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

دہلی ڈیئر ڈیولز کے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ انڈین پریمیر لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، انہوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔ انہوں نے آئی پی ایل کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں نصف سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

  پرتھوی شاہ نے18 برس اور 169 دنوں کی عمر میں ففٹی بنا کر سنجو سیم سن کا ریکارڈ برابر کر دیا، سیم سن نے 2013ء میں منعقدہ ایونٹ میں اسی عمر میں ففٹی بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز پایا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک آزادی کشمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اپنا تبصرہ بھیجیں