مودی کی چینی صدرکو دیسی اسٹائل میں چائے پیش،ریلوے اسٹیشن پرگاہکوں کو چائے پلانے کی یاد تازہ کرادی

Loading...

بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی اس وقت چین میں دو دن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات کی۔

بیجنگ : بھارتی وزیر اعظم مودی کی چائے کے تو بہت چرچے ہیں،سوشل میڈیا پر ان کی چینی صدر کے ساتھ چائے پر چرچا کے چرچے بھی ہونے لگے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی اس وقت چین میں دو دن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات کی۔

مودی نے چینی صدر کے ساتھ گزارے ایک ایک لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔چینی صدر نے  مودی کو جھیل ایسٹ لیک کی سیر کرائی جہاں دونوں نے بوٹنگ بھی کی۔ سیر کے بعد دونوں نے چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں دھواں دھار چائے کے چسکے لئے

Loading...

بھارت، محمکہ تعلیم نے مسلم اساتذہ کو سکول اوقات کے دوران جمعہ کی نماز پڑھنے سے روک دیا

اس دوران مودی نے اپنے دیسی اسٹائل میں چینی صدر کو چائے پیش کی ۔سوشل میڈیا پرتصاویر اور ویڈیو دیکھ کر مودی کا گجرات کے ریلوے اسٹیشن پر گاہکوں کو چائے پیش کر نا یاد آگیا۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں