مینار پاکستان جلسے میں 10اہم نکات کا اعلان کروں گااور اپنی آئندہ کی پالیسی دو ں گا,عمران خان

Imran-Khan-lahore-jalsa-aajkal

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ فلپائنی آمر مارکوس ہیں،شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں، موجودہ عدلیہ بہترین کام کر رہی ہے

عمران خان نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس جیتنے والے امیدوار نہیں تھے لیکن اب ہیں۔(ن) لیگ کمزور ہو رہی ہے ،خواجہ آصف کی نا اہلی اس کا ثبوت ہے،(ن) لیگ جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی ، (ق) لیگ اور دوسری جماعتوں کا مقابلہ ہوتا تھالیکن آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سویلین کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن سکیورٹی پر دوسرے اداروں کی مشاورت ضروری ہوتی ہے۔مودی کا مائنڈ سیٹ ایسا نہیں کہ اس سے مذاکرات ہوں۔مودی سے کہا تھا جو بھی ہو مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ فلپائنی آمر مارکوس ہیں۔شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں

loading...

چیف جسٹس آف پاکستان کا مینٹل ہسپتال کا دورہ ، مینٹل ہسپتال کو پاگل خانہ کہنے پر پابندی عائد کر دی۔

قبل ازیں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے میں عمران خان کی تقریر کے نکات زیر بحث آئے ۔ اجلاس میں پرویز خٹک ،شاہ محمود قرشی، جہانگیر خان ترین، نعیم الحق، شیریں مزاری، فواد چوہدری ،شفقت محمود سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی ،زراعت ،مقامی حکومتوں اور کرپشن کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید پڑھیں۔  عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں