نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ،خواجہ سعد رفیق

نواز شریف
loading...

اوکاڑہ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ،

جذبوں کو مصنوعی طریقے سے بدلہ نہیں جا سکتا، لوگوں کو چونا لگا کر اور وفا داریاں تبدیل کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔وفاقی وز یر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ بات دورہ اوکاڑہ کے موقع پر مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات کے دوران کہی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا جبکہ عمران خان نے کے پی کے کا برا حال کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہو نی چاہیے،

مخالفین جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر یں 25جولائی کو ملک کے عوام مسلم لیگ( ن) کے حق فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جذبوں کو مصنوعی طریقے سے بدلہ نہیں جا سکتا، لوگوں کو چونا لگا کر اور وفا داریاں تبدیل کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،حنیف عباسی

اپنا تبصرہ بھیجیں