سرفراز نے مخالفین اور ناقدین کو جواب ٹیم کی کارکردگی سے دیا، معین خان

Moin-Khan-aajkalpk

سابق کپتان اور ماضی کے وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد پر بعض لوگ غیر ضروری تنقید کرتے رہے تاہم اس نے اب مخالفین اور ناقدین کو جواب ٹیم کی کارکردگی سے دیا ہے

قومی ٹیم کے لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر معین خان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ سرفراز احمد سر جھکا کر ٹیم کو جتوارہے ہیں لیکن وہ ایک چالاک اور ذہین کپتان ہے جس نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کو ایک اور بڑی فتح سے ہمکنار کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں جیت سے روکنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں نوجوان ٹیم کو گروم کرکے دانشمندی کی جارہی ہے، ہمارے ملک میں کچھ لوگ ہر بات میں منفی پہلو تلاش کرتے ہیں تاہم اب ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اچھی ٹیسٹ ٹیم تشکیل دینا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد نے میرے ساتھ پی آئی اے میں کرکٹ کھیلی ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ میں میری فرنچائز کوئٹہ کے کپتان بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد پر بعض لوگ غیر ضروری تنقید کرتے رہے تاہم اس نے اب مخالفین اور ناقدین کو جواب ٹیم کی کارکردگی سے دیا ہے، بلاشبہ لارڈز ٹیسٹ کی جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو جاتا ہے ہر کھلاڑی نے زبردست کارکردگی دکھائی۔معین خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سرفراز احمد کی اسکلز کی اس لیے تعریف کی اور اسے سپورٹ کیا کہ وہ اسٹریٹ اسمارٹ ہے، لارڈز ٹیسٹ میں بھی اس نے بہت اچھی کپتانی کی، ماضی میں کچھ کوچز سرفراز احمد کو نظر انداز کرتے رہے، آج وہ یقینی طور پر اپنی غلطی پر نادم ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔  بھارت نے خواجہ سراوں کے لیے خوشخبری سنادی

انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑی دنیا کی مشکل ترین کنڈیشن میں اچھی کارکردگی دے رہے ہیں اس لیے نوجوانوں کو کھلانے کا فیصلہ درست ہے، اگر یہ لڑکے ان کنڈیشنز میں اس قسم کی کارکردگی دے سکتے ہیں تو دوسری کنڈیشنز ان کیلئے آسان ہوجائیں گی، اس لئے اب پرانے ناموں کے بجائے جونئیرز کو کھلانے کی پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں