فلم’’شمشیرا‘‘ کا ٹیرز دیکھیں، اب تک کی ہوئی تمام فلموں سے مختلف ہے، رنبیرکپور

رنبیرکپور
loading...

شمشیرا کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے آخر میں ہوگا، جبکہ اسے 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا
رنبیر کپور اس وقت ایان مکھرجی کی فلم ’’براہمسٹرا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ‘ انکے ہمراہ عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کام کرتے نظر آئیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اپنے کیریئر میں زیادہ تر رومانوی کرداروں میں نظر آئے ہیں۔ اب ان کی اگلی فلم ’شمشیرا‘ کافی مختلف ہوگی۔فلم ’شمشیرا‘ کی ہدایات کرن ملہوترا دے رہے ہیں، جس کی پروڈکشن یش راج کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔اس فلم میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ رنبیر کپور فلم میں ڈاکو بنے ہیں، فلم کی ٹیگ لائن ’کرم سے ڈکیت، دھرم سے آزاد‘ بھی کافی ڈرامائی رکھی گئی ہے۔

رنبیر کپور نے اپنی اس فلم کے حوالے سے بتایا کہ ’شمشیرا کسی ڈاکو کی کہانی نہیں، بلکہ یہ 1800 کے دور پر مبنی ہے۔ جس میں ڈاکوؤں کے ایک قبیلے کو دکھایا جائے گا، جو اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے، یہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔رنبیر کپورکا مزید کہنا ہے کہ ’میں جس طرح کی فلمیں کرتا ہوں شمشیرا ان سے کافی مختلف ہے، اس میں میرا باقی فلموں جیسا رومانوی کردار نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اس فلم کا ٹیزر سامنے آیا تھا، جس میں رنبیر کپور کے کردار کی جھلک پیش کی گئی تھی۔شمشیرا کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے آخر میں ہوگا، جبکہ اسے 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا۔رنبیر کپور کے مطابق فلم میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس بھی دکھایا جائے گا، کیوں کہ ہندی فلمیں اس کے بغیر مکمل نہیں۔فلم میں وانی کپور پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں۔  کوئی پاکستانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا ٗمحمود خان اچکزئی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں