انسانوں کے ساتھ اب جانور بھی آئس کریم کھائیں گے

آئس کریم

گرمی کی حالیہ لہر نے جہاں دنیا کے کئی حصوں میں بسنے والے انسانوں کو متاثر کیا ہے وہیں جانور بھی اس کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

اٹلی کے دار الحکومت روم میں واقع چڑیا گھر میں موجود جانوروں کا گرمی سے برا حال ہوا تو چڑیا گھر کی انتظامیہ کو بھی ان کی صحت کی فکر لاحق ہوئی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گرمی کا زور توڑنے کیلئے تمام جانوروں کیلئے پھل اور سبزیوں سے آئس کریم تیار کی جو جانوروں کو پیش کی گئی۔

گرمی سے بے حال بندر،بن مانس،شیر ،بھالو اور دیگر جانوروں نے اپنی پسندیدہ آئس کریم خوب مزے لے کر کھائی جس سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو بھی کچھ اطمینان ہوا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کراچی کے 2 ڈینٹل، لاہور کے 5 میڈیکل کالج بند کرنے کے نوٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں