ٹیٹو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاگیا اگر میں اس کو چوم لوں تو یہ کیسا رہے گا؟

مل واٹ
loading...

امریکہ کی فیڈرل ہاﺅسنگ فنانس ایجنسی کے ڈائریکٹر پر اپنے ادارے کی ایک خاتون اہلکار کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں تفتیش کا سامنا ہے

واشنگٹن: ایک امریکی نیوز ایجنسی کی مامعلومات کے مطابق ا(یف ایچ ایف اے )کے ڈائریکٹر مل واٹ نے اس وقت اپنے ماتحت کام کرنیوالے ایک خاتو ن اہلکار کو جنسی طور پر حراساں کیا جب وہ اس کے ساتھ تنخواہ اور دیگر معاملات پر بات کر رہی تھی ۔

خاتون کے مطابق مل واٹ نے اس کی طرف اس وقت غیر مناسب انداز میں جنسی پیش قدمی کی جب وہ اس کے ساتھ اپنے کیریئر اور تنخواہ کے حوالے سے گفتگو کررہی تھی ۔

خاتون جس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مل واٹ نے میرے سامنے ان جذبات کا اظہار کیا جو وہ خواتین سے متعلق رکھتا تھا۔علیحدگی میں ہونے والی اس ملاقات میں مل نے میرے ٹخنے پر بنے ہوئے ٹیٹو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس کو چوم لوں تو یہ کیسا رہے گا ؟

خاتون اہلکار کے وکیل نے بتایا کہ مل واٹ کے خلاف جنسی حراساں کرنے کے حوالے سے بننے والے کیس پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں ۔

 دوسری جانب ڈائریکٹر مل واٹ نےکہا ہے کہ میں اس حوالے سے مکمل طور پر پر اعتماد ہوں ، میرے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں ۔ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی میں کوئی مزید بیان جاری نہیں کروں گا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لبنان:ہوائی اڈّے پر بچّے کی پیدائش عجیب و غریب حالات میں

اپنا تبصرہ بھیجیں