لہسن کے انسانی جسم کے لیے حیران کن فوائد

لہسن
loading...

لندن :لہسن پوری دنیا میں عاام دستیاب ہے اور یہ بے شمار فوائد سے سے مالا مال ہے۔ غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، انقلابی مرکب ایلیسن، ڈائلِل ڈائی سلفائیڈ اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔

اس میں پائے جانے والے سلفر مرکبات غذا کے ساتھ ہضم ہوکر جسم پر اپنے اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم لیکن غذائیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 28 گرام لہسن میں 23 فیصد مینگنیز، 17 فیصد وٹامن بی 6، 15 فیصد وٹامن سی، کچھ مقدار میں سیلینیئم، فائبر، فولاد، پروٹین اور دیگر مفید کیمیکلز ہوتے ہیں لیکن کیلوریز کی مقدار صرف 42 ہوتی ہے۔

سردی سے بچاؤ میں مفید

لہسن کے مفید اجزا سردی لگنے سے بچاتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال سردی کے حملے کو 63 فیصد تک کم کرتا ہے۔ لہسن کا باقاعدہ استعمال فلو سے بھی بچاتا ہے۔

بلڈ پریشر کو    کنٹرول کرتا ہے

لہسن میں موجود جادوئی کیمیکلز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر کم کرنےکے لیے روزانہ دیسی لہسن کے چار جوے چباکر کھائیں۔

دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ لہسن کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

الزائیمراور دیگر ذہنی امراض سے  خفاظت

لہسن میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹ اینزائم پائے جاتےہیں۔ ایک جانب تو یہ بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں تو دوسری طرف یہ الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے تیزی سے حملہ آور ہونے والے دماغی امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ پھر عمر گزرنے کے ساتھ خلیات میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے یہ اسے بھی روکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  طالبان کا افغانستان کے مختلف حصوں پر قبضہ اورحملے جاری ہیں،امریکہ

لہسن زندگی بڑھاتا ہے

چونکہ لہسن میں موجود مفید اجزا بلڈ پریشر اور کئی امراض کو روکتے ہیں اسی بنا پر انسانوں کو بیماری سے بچا کر قبل ازوقت اموات سے روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لہسن سے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتا ہے جس سے جسمانی امراض میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

لہسن اور جسمانی قوت

تجربہ گاہ میں چوہوں پر کیے گئے تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ لہسن ورزش اور دوڑنے والوں کو توانائی پہنچا کر ان کی صلاحیت بہتر کرتا ہے۔ تاریخی حوالوں سے ثابت ہے کہ قدیم یونانی اولمپک کھلاڑیوں کو مقابلے سے کئی ہفتے پہلے سے اضافی لہسن دیتے تھے۔ اس سے ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا تھا۔

اسی مناسبت سے لہسن کھانے کو معمول بنانے سے جسم میں چستی اور قوت پیدا ہوتی ہے۔

امراضِ قلب  سے بچاؤ

لہسن اور اس کا تیل دل کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ معمول کا فشارِ خون اور صحتمند کولیسٹرول سے انسان کئی امراضِ قلب سے بچ سکتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں