ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ،بابر یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف
loading...

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہاہے کہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے

پاکستان تحریک انصاف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کی طرف انگلی آٹھائے بھارت سمیت پاکستان دشمنوں کو عمران خان کے جیتنے سے جو تکلیف ہے اس کا پوری طرح احساس ہے پاکستان کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے

 دھاندلی کا رونا رونے والوں کو پانچ سال پہلے کیوں دھاندلی کا خیال نہیں آیا پاکستان تحریک انصاف مرکز سمیت بلوچستان میں بھی اپنی حکومت بنائے گی کوشیش کریں گے کہ تمام اتحادیوں کی مشاورت اور انہیں ساتھ چلا کر حکومت بنائیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو تعلیم ، صحت اور روزگار میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کریں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند انشاء اللہ اگلے وزیر اعلی بلوچستان ہوں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کے لیے 32 لاکھ دینے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں