بغاوت کرنیوالے زعیم قادری کی اہلیہ (ن) لیگ کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے کیلئے تیار

زعیم قادری

لاہور: مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کی اہلیہ عظمی زعیم قادری (ن) لیگ کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما زعیم قادری نے انتخابات سے چند روز قبل شدید اختلاف ہونے پر پارٹی کو خیر باد کہہ کر حلقہ این اسے 133سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا لیکن انہیں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس سے قبل پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ان کی اہلیہ عظمی زعیم قادری کانام بھجوایا جا چکا تھا اور ان کا فہرست میں 24واں نمبر پر ہے ۔شوہر کی بغاوت کے باوجود ان کی اہلیہ (ن) کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور ان کا کہناہے کہ وہ (ن) لیگ سے ناراض ضرور ہیں لیکن حلف اٹھائیں گی ۔زعیم قادری کا کہناہے کہ حلف اٹھانے کے بعد استعفیٰ دینے یانہ دینے کا فیصلہ ہوگا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستانی کاروباری برادری ملک کے اندر اور باہر ملکی مفادات کے لیے کام کر رہی ہے، شہباز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں