پی سی بی کو گورننگ بورڈ میں6نامزدگیاں موصول ہوگئیں

پی سی بی
loading...

لاہور:گورننگ بورڈ میں 6 نامزدگیاں پی سی بی کو موصول ہو گئیں۔ پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب گورننگ بورڈ کے 10ارکان کرتے ہیں.

ان میں ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کے 4،4 جبکہ2 حکومتی نامزد کردہ نمائندے شامل ہوتے ہیں،نجم سیٹھی کی رخصتی کے بعد نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے متعلقہ محکموں اور ریجنز کو ای میلز ارسال کی گئی تھیں۔

تاہم ابھی تک6 نامزدگیاں پی سی بی کو موصول ہو گئی ہیں۔ یوبی ایل کی ٹیم ختم ہونے جانے کے بعد کے آر ایل کو گورننگ بورڈ میں شامل کیا گیا،اس ادارے کی نمائندگی کیلیے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز بٹ کا نام بھجوایا گیا ہے۔

واپڈا کے لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین اور ڈاکٹر نجیب صائم ایچ بی ایل کے نمائندے ہوں گے، سوئی سدرن گیس کے مفتاح اسماعیل کی جگہ نئے نام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ریجنز میں شاہ ریز عبداللہ روکھڑی لاہور،مراد اسماعیل کوئٹہ اور کبیر احمد خان بطور فاٹا نمائندہ گورننگ بورڈ میں شامل ہونگے، سیالکوٹ ریجن کا الیکشن عدالتی معاملات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔

اس لیے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان کی طرف سے 2 ارکان احسان مانی اور اسد علی خاں کو گورننگ بورڈ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  2019ء ورلڈ کپ ، 2020ء میں آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد 2021 ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں