ہم خیال لوگوں کو ملانے کے لیے فیس بک نے نیا فیچرمتعارف کروادیا

فیس بک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہم خیال لوگوں میں روابط قائم کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے یہ علان کیا ہے کے وہ بہت جلدی سےا یک نئے فیچر کا اضافہ کرنے جا رہی ہے جو پوری دنیا سے انجان لوگوں میں راوابط قائم کرنے اور ان کو قریب لانے کا کا م کرے گا۔

یعنی کے اگر ایک فرد پاکستا ن میں رہتا ہے اور دوسرا چائنہ میں رہتا ہے لیکن اگر ان دونوں میں کوئی بھی بات مشتر ک ہے تو فیس بک ان دونوں میں رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرے گی

نئے فیچر کے اضافے کے بعد جب بھی کوئی صارف کسی برانڈ کے صفحے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرے گا تو وہاں پر موجود بہت سے اور فالورز اور آپ میں جو بات ملتی جلتی ہو گی وہ فیس بک نمایاں کر دے گا اور اس فرد کے مام کے نیچے ایک مخصوص لیبل بنا ہو گا یعنی کے اگر اپ ایک ہی شہر ایک ہی جگہ سے تعلق رکھتے ہیں تو وہ اس لیبل کے ذریعے نمایاں ہو جائے گا۔

فیس بک کے اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد اصل میں ان لوگوں میں رابطے قائم کرنا ہے جن میں آپس میں تو کوئی تعلق نہی ھے اور نہ ھی وہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن پھر بھی ان میں کچھ نہ کچھ ایسی باتیں مشترکہ ہوتی ہیں لیکن وہ ایک دوسرے سے بلکل بے خبر ہوتے ہیں

مزید پڑھیں۔  مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے دوسری چار سالہ مدت صدارت کا حلف اٹھا لیا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں