امریکا عالمی عدالتِ انصاف میں ایران کے چیلنج کا بھرپور دفاع کرے گا،مائیک پومپیو

مائیک پومپیو

ایران کی درخواست دراصل امریکا کے قانونی کارروائی سے متعلق خود مختارانہ حقوق میں مداخلت کی ایک کوشش ہے، مائیک پومپیو کی گفتگو

واشنگٹن: امریکا عالمی عدالتِ انصاف میں ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے خلاف چیلنج کا بھرپور دفاع کرے گا۔میڈیارپورٹس کی معلومات کےمطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہی ۔

loading...

مائیک پومپیو نےکہاتھا کہ ہم اس ہفتے ہیگ میں ایران کے بغیر میرٹ دعووں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ایران کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست دراصل امریکا کے قانونی کارروائی سے متعلق خود مختارانہ حقوق میں مداخلت کی ایک کوشش ہے۔

 مائیک پومپیو نے کہا کہ اس کے خلاف پابندیوں کا دوبارہ نفاذ ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ ایران کی جانب سے اس عدالت سے رجوع دراصل اس کا غلط استعمال ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں