بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ

ممبئی:دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی منیجر کے پوسٹ پر ترقی کے حوالے سے یہ سارا تنازع کھڑا ہوا۔

 ہیڈ کوارٹر کے چوتھے فلور پر 6 افراد کا اسٹاف آئی پی ایل کے معاملات دیکھتا ہے۔ دوسری منزل پر باقی اسٹاف ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کو سنبھالتا ہے۔

ایک شخص کی آئی پی ایل ڈویژن میں بطور منیجر ترقی کا معاملہ سامنے آیا تو چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے انکار کردیا، ان کا موقف تھا کہ مذکورہ شخص کو ایک برس پہلے ہی ترقی دی گئی ہے۔

 اسی اندرونی تنازع سے تنخواہ میں اضافے کا معاملہ لٹک گیا۔ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز بھی اس معاملے میں مداخلت کیلیے تیار نہیں دکھائی دیتی۔

 بی سی سی آئی کے ملازمین کی مجموعی تعداد 100 کے قریب ہے جو ممبئی میں قائم ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کرتے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان کےمتعلق ایسےحقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں