سلیم صافی کےانکشافات درست ہیں یا تبدیلی کےدعویٰ دارحقائق چھپارہے ہیں؟آپ کی کیا رائے ہے؟

سلیم صافی

سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نوازشریف نے اپنے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے تھے جس کے بعد سے بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اس سب کے بعد سلیم صافی کی جانب سے ایک اور دعویٰ سامنے آیا ہے۔ اُن کے مطابق عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان انکشافات مین صداقت کا پہلو مشکوک ہو تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

گفتگو کے دوران سلیم صافی نے مزید کہا کہ میٹنگز کے لیے بھی اُسی جگہ کا چناؤ کیا گیا جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف میٹنگز کرتے تھے۔

سلیم صافی کے مطابق عمران خان جب پہلے دن ملٹری سیکرٹری کے گھر گئے تو انہیں وہاں پر موجود بیڈ پسند نہیں آیا۔ چنانچہ اسی رات نیا بیڈ خریدا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تصدیق کرنا چاہیں تو میں وہ جگہ بھی بتا دیتا ہوں جہاں سے بیڈ خریدا گیا۔

سلیم صافی کی جانب سے ایک اور انکشاف سامنے آیا کہ حلف برداری کے اگلے ہی دن 22 سو ممبران اسمبلی کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی ایک سو پچاس یا ایک سو ساٹھ ہوں گے، باقی لوگ کہاں سے آئے؟

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ماں ایک ہونہار بیٹی سے محروم ہو گئی ہے، ملالہ یوسف زئی کا پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کی موت پر اظہار افسوس

اپنا تبصرہ بھیجیں