عمران خان پی ٹی آئی کے ہی نہیں پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو وقت دینا چاہیے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی .اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں لہٰذا انہیں وقت دینا چاہیئے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے کیوں کہ باتوں سے زیادہ کام بولتا ہے۔ شاہدآفریدی نے پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں لڑائی جھگڑے سے مسائل بڑھتے ہيں، اگر پاکستان، بھارت اور افغانستان مل کر چلیں تو زیادہ آگے جاسکتے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کا ہم پر اور ہمارا پڑوسیوں پرحق ہوتا ہے لہٰذا سات سمندر پار والوں کی باتوں میں آکر پڑوسیوں کو نہیں الجھنا چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان این اے 53 اسلام آباد سے آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں