کھیلیں ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہیں، مشتاق احمد

سپورٹس

پشاور: سابق کرکٹر مشتاق احمد نے مدرسہ لیگ کے انعقاد پر پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ کھیلیں  ہمیں نظم وضبط  سکھاتی ہیں۔

پشاور زلمی مدرسہ لیگ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو ایسے ایونٹس کو سپورٹ کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ کھیلیں بندشیں اور دوریاں ختم کرتی ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا کریڈٹ فرنچائز کے لوگوں کو جاتا ہے۔

loading...

پی سی بی چیئرمین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احسان مانی کا کافی تجربہ ہے جو پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں بہترین کرکٹ کھیلی اور امید ہے کہ وہ کرکٹ سمیت باقی کھیلوں کے حوالے سے بھی اصلاحات سامنے لائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں