وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات،افغانستان میں قیامِ امن کیلئے تعاون کا اعادہ

شاہ محمود قریشی

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمےخلیل زاد سے ملاقات کے دوران افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستانی تعاون کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے دیرپا استحکام اور ترقی کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعاون کااعادہ کیا۔

اس موقع پر زلمےخلیل زاد نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر زلمےخلیل زاد کے ساتھ امریکا کی پرنسپل ڈپٹی سیکریٹری ایلس ویلز بھی موجود تھیں۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں