آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات

File Photo

وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی اس اہم ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد سے وزیر اعظم سے آرمی چیف کی یہ چوتھی ملاقات ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف نے وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

قبل ازیں 30 اگست کو عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِاعظم عمران خان کا جی ایچ کیو آمد پر استقبال کیا تھا۔

وزیرِاعظم کو ان کے دورے کے دوران ملکی سیکیورٹی، دفاع اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی باضابطہ ملاقات کی تھی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس ملاقات میں خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(Visited 7 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

آرمی چیف,

اپنا تبصرہ بھیجیں