پیالے میں پانی اور سکہ ڈال کر فریزر میں رکھنا ایک بڑے مسئلے کا حل

فریزر

لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اب ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ بعض اوقات فریج کئی گھنٹے کے لئے بند ہو جاتی ہے۔

اس میں پڑے کھانوں کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، خاص طور پر فریزر میں رکھی وہ اشیاءجنہیں ایک بار غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر تو آپ گھر پر ہی ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ سارا دن باہر گزار کر گھر واپس آتے ہیں تو کیسے پتا چلے گا کہ فریج کچھ  گھنٹوں کے لئے بند تو نہیں رہی۔

یعنی فریزر میں رکھی اشیاءغیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز تو نہیں ہو رہیں؟ یہ جاننے کے لئے آپ کو کسی جدید ٹیکنالوجی نہیں بلکہ صرف ایک سکے کی ضرورت ہے۔

یہ سادہ ٹیکنالوجی کچھ اس طرح ہے کہ ایک پیالے میں پانی ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیجئے اور جب یہ برف بن چکا ہو تو اس کے اوپر ایک سکہ رکھ دیجئے۔

مزید پڑھیں:  بچے کو اچھا موسیقار بنانے کے لیے مردانہ اعضا کاٹنے کی روایت

اسے فریزر میں رکھ چھوڑیں۔ اب آپ جب ضرورت ہو اسے چیک کر سکتے ہیں۔ اگر سکہ برف کے اوپر ہی پڑا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر یہ نیچے بیٹھ چکا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کافی گھنٹے بند رہی ہے جس کے باعث برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔

اس صورت میں آپ کو وہ کھانے باہر نکال دینے چاہئیں جنہیں دوبارہ فریز کر کے استعمال کرنا مناسب نہیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں