مینار پاکستان جلسے سے قبل پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا

تحریک انصاف
loading...

عمران خان کی تقریر کے نکات کو حتمی شکل دی گئی،رہنماؤں کی تقاریر کیلئے ترتیب اور موضوعات کابھی جائزہ لیا گیا

لاہور:مینار پاکستان جلسے سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی تقریر کے نکات کو حتمی شکل دی گئی ۔ عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین، اسد عمر ،عبد العلیم خان، فواد چوہدری، شفقت محمود،شیریں مزاری،فیصل جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

مشاورتی اجلاس کے دوران عمران خان کی تقریر کے نکات کا جائزہ لیا گیا اوررہنماؤں کی مشاورت سے اس میں ردو بدل بھی کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان کی تقریر سے قبل رہنماؤں کی تقاریر کی ترتیب او رموضوعات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا او رفیصلہ کیا گیا کہ تمام قائدین الگ الگ موضوع پر تقریر کریں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  متحدہ مجلس عمل کا کوئی مستقبل نہیں،سراج الحق اور مولانا فضل الرحمان کےاتحاد پر حیرت ہوئی ہے ،پرویزخٹک

اپنا تبصرہ بھیجیں