آکٹوپس خلائی مخلوق ہے، سائنسدانوں کا دعویٰ

آکٹوپس
loading...

زمین کے ابتدائی دور میں جب وائرس، مائیکروبز اور چھوٹی چھوٹی زندگیاں تخلیق ہو رہی تھیں، اُس وقت آکٹوپس کے انڈے کسی شہاب ثاقب کے ذریعے زمین تک پہنچے، سائنسدان

آکٹوپس جسے ہم آج تک سمندری مخلوق سمجھتے آئے ہیں اسے سائنسدانوں نے خلائی مخلوق قرار دیا ہے، آکٹوپس ایسا کیکڑا ہے جو  اپنی شکل تبدیل کر سکتا ہے، اور اس میں روشنی بکھیرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے، آکٹوپس کی انہی صلاحیتوں کی وجہ سائنسدان اسے ایک خلائی مخلوق سمجھتے ہیں۔

 پروگریس اِن بائیو فزکس اینڈ مولیکیولر بائیولوجی نامی جریدے  میں ایک مقالہ شائع ہوا ہے جس میں سمندری مخلوق آکٹوپس کو خلائی مخلوق قرار دیا گیا ہے۔ اس تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ زمین کے ابتدائی دور میں جب وائرس، مائیکروبز اور چھوٹی چھوٹی زندگیاں تخلیق ہو رہی تھیں، اُس وقت آکٹوپس کے انڈے کسی شہاب ثاقب کے ذریعے زمین تک پہنچے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کی شکل تبدیل کرنے کی صلاحیت، روشنی بکھیرنے اور عجیب و غریب آنکھیں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ یہ جانور زمینی نہیں ہے لیکن اس حوالے سے ابھی بہت سی تحقیق ہونا باقی ہے۔  لیکن سائنس دانوں کی اکثریت نے اس تھیوری کو متنازع قرار دیا ہے اور وہ کسی طور اس پر اتفاق کرتے نظر نہیں آتے تاہم اس پر بحث جاری ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لوگوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہوگی، ڈاکٹر یاسمین راشد

اپنا تبصرہ بھیجیں