مسلم لیگ (ن) گالی گلوچ اور طنز کی نہیں بلکہ ہمیشہ ترقی اور پرفارمنس کی سیاست کی ہے ‘ایاز صادق

ایاز صادق

لاہور : سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے این اے 129سے نامزد امیدوار ایاز صادق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) گالی گلوچ اور طنز کی سیاست نہیں کرتی بلکہ ترقی اور پرفارمنس کی سیاست کرتی ہے ، 2013میں بھی عمران خان کو شکست ہوئی اور انشاء اللہ 25جولائی کو ووٹرز مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیا ب کروائیں گے

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاکہ 2013میں جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک کی حالت میں بہت خراب تھی آئے روز دھماکے ہوتے ، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کافی زیادہ تھی ہم نے اقتدار میں آکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ، کراچی میں امن کی فضا قائم کی ، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی اور سب سے بڑھ کر عوام کو سی پیک کا تحفہ دیا

جبکہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کی باتیں کرتے ہیں وہ پہلے یہ تو بتائیں انہوں نے پچھلے پانچ سالوں میں کے پی کے میں کیا ، ہماری بس کو جنگلا بس کہنے والے اب خود وہی بس چلا رہے ہیں ، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گالی گلوچ اور طنز کی نہیں بلکہ ترقی اور پرفارمنس کی سیاست کی ہے اور اسی پرفارمنس کی بنا ء پر ہم 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو تاحکم ثانی داخلوں کے اشتہارات دینے سے روک دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں