آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...
علی زنجانی
اگست29    بدھ۔
برج حمل
 اگست29    بدھ۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ اندرون خانہ بعض معاملات طے کر سکیں گے۔ معاشی ترقی کا رجحان ہو گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ فریقین کے مابین تعاون ہو گا۔
 
برج ثور
 اگست29     بدھ۔ دوسروں کے ساتھ مالی لین دین کر سکیں گے۔ حالات میں اتار چڑھائو رہے گا۔ ملازمتی فرائض کی ادائیگی کے وقت حکامِ بالا سے تعاون کریں۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔
 
برج جوزا
 اگست29   بدھ۔ شراکت داری کے معاملے میں محتاط رہیں۔ ذہن پر دبائو محسوس کر سکیں گے۔ تجرباتی رویہ رہے گا۔آپ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔
 
برج سرطان
 اگست29 بدھ۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ کام کی زیادتی، ذہنی دبائو تھکاوٹ کا باعث ہو گی۔ 
 
برج اسد
 اگست29    بدھ۔ مالی پوزیشن بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ کسی معاملے میں مایوسی کا سامنا ہو گا لیکن آپ اپنی ہمت سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
 
برج سنبلہ
 اگست29  بدھ۔ گھریلو ذمہ داریوں سے بھی عہدہ بر آ ہو سکیں گے۔ آپ سماجی حلقوں میں عزت و شہرت حاصل کر سکیں گے۔ ملازمتی و کاروباری مصروفیت کیوجہ سے سماجی پروگرام میں کچھ ردوبدل کریں گے۔
 
برج میزان
 اگست29  بدھ۔ روزمرہ حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ شراکتی کام میں یا کسی دوسرے پراجیکٹ میں مالی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ اچھی خبر سن سکیں گے۔ کاروبار ترقی کرے گا۔
برج عقرب
 اگست29  بدھ۔ رومانوی ماحول ساگاز ہو گا۔ ذاتی امور میں فائدہ اور ذہنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائے گا۔ التوا میں پڑے کام پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں گے۔ جس سے ذہنی سکون مل سکے گا۔
 
برج قوس
 اگست29  بدھ۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ قانونی معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔
برج جدی
 اگست29  بدھ۔ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں۔ ماتحت عملہ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی خوش اسلوبی سے کرنے کی کوشش کریں۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔
 
برج دلو
 اگست29   بدھ۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ شراکتی کاموں میں رجحان بڑھے گا۔ شریک کار کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت جذبات پر قابو رکھیں۔ تحمل مزاجی سے کام لیں۔ مالی امور توجہ طلب ہوں گے۔
 
برج حوت
 اگست29  بدھ۔ کوئی ادھورا کام تکمیل پا سکے گا۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے محنت کی ضرورت ہو گی۔ مصروف رہیں گے۔ صحت جسمانی بہتر ہو گی لیکن آرام کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والوں سے آج ملاقات کادن

اپنا تبصرہ بھیجیں