خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کابینہ

پشاور: حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والے وزرا میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام، کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب ایک بار پہلے وزیراعلیٰ محمود خان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی جب کہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد نئے منتخب ہونے والے ایم پی ایز میں سے نئے وزیر لئے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں ایک خاتون مشیر کو بھی مقرر کیا جائے گا۔

loading...

یاد رہے کہ نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے جب کہ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات اور قلندر خان لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسی طرح شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔

کابینہ میں شامل عبدالکریم وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صعنت ہوں گے اور ضیاء اللہ بنگش بھی وزیراعلی کے مشیر ہوں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بیگم کلثوم نواز کا انتقال، غم سے نڈھال نواز شریف بیمار ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں