تحریک انصاف کے ارکین اسمبلی بھی مجھے ووٹ دیں گے، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن
loading...

امید ہے مولانا فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی بھی مجھے ووٹ دیں گے، تحریک انصاف کے بہت سارے اراکین اپنی پارٹی کے فیصلوں سے پریشان ہیں اور مطمئن نہیں 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی انہیں ووٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اعتماد کرنے پر آصف زرداری اور بلاول کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر کا انتخاب بھرپور طریقے سے لڑیں گے، خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہمیں کافی ووٹ ملنے کے امکانات ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی بھی مجھے ووٹ دیں گے، تحریک انصاف کے بہت سارے اراکین اپنی پارٹی کے فیصلوں سے پریشان ہیں اور مطمئن نہیں، پی ٹی آئی کے بھائی، دوست، بہن اور بیٹیاں مجھے ووٹ دیں گی۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے میں اڈیالہ جیل جا کر نواز شریف سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پر معافی مانگوں، تاہم میری پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے جو قابل قبول نہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی پرعمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

اپنا تبصرہ بھیجیں