“بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے، بلوچستان میں حالات تبدیل کیے جایئں گے”

جام کما ل خان

وزیر اعلی بلوچستان نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی حمایت کا اعلان کر دیا

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی اپنی پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہنا ہے کہ میری پارٹی صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کے صدارت امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وفاقی وزیرپرویز خٹک بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان خلجی صوبائی وزراء اورتحریک انصاف کے پارٹی کے صوبائی رہنماء بھی موجود تھے۔

loading...

وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہم نے اچھے ماحول میں حکومت سازی کا مرحلہ شروع کیا تھا، مرکز میں ہماری پارٹی نے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا اور صوبے میں تحریک انصاف نے ہماری پارٹی کو سپورٹ کیا ہم ان کے مشکور ہے۔

 وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال عالیانی کا کہنا ہے کہ “بلوچستان ایک پسماندہ صوبے ہے اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں صرف وعدوں سے بات نہیں بنیں گی ہم یہ کہیں کہ حالات تبدیل ہوجائیں گے، اسی پیکج کے ذریعے بلوچستان میں حالات تبدیل کئے جائیں گے ایسا نہیں ہوگا عملی طور پر ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہوگی انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر منتخب ہونے کے بعد بلوچستان کی پسماندگی میں اہم کردار ادا کرینگے اور جو وعدے کئے ہے اس پر عملے طور پر کام کیا جائے گا”۔

مزید پڑھیں۔  مایا کے نام میں علی ہے جب کہ کترینہ کےنام میں علی نہیں تھا" علی ظفر، ویڈیو دیکھیں"

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے مزید کہا  کہ ہم انشاء اللہ آئندہ پانچ سال تک اچھے ماحول میں حکومت سازی کرینگے اور مل کر ساتھ چلیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں