کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحت مند معاشرہ وجود میں آئیگا،فہمیدہ مرزا

سپورٹس بورڈ

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کرے ،کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے دہشت گردی ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی پر خاص توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کو بنیادی سطح سے ابھارنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

loading...

پاکستان سپورٹس بورڈ، ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے متعلقہ ادارے اور متعلقہ سپورٹس فیڈریشنز پر تفصیلی بریفننگ دی، انہوں نے کہا کہ جکارتہ میں جاری ایشین گیمز کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 245 دستہ کے تمام اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ نے کئے ہیں اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ 42 سپورٹس فیڈریشنز کا الحاق ہے،

انہوں نے کہا کہ تمام فیڈریشنز کی سالانہ گرانٹ 3.5 ملین روپے ہیں اس علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد فیڈریشنز کوخصوصی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز ڈاکٹر وقار احمد، شاہد اسلام، اعظم ڈار، غضنفر جاوید اور آغا امجد اللہ بھی موجود تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نوازشریف کے گھڑے مردے اکھاڑنے کے بیان پرافسوس ہوا،ملک کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے،مفتی محمدنعیم

اپنا تبصرہ بھیجیں