عابد شیر علی نے این اے 124سے ضمنی ا نتخابات میں حصہ لینے کے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

عابد شیر علی
Loading...

فیصل آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

عابد شیر علی کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پارٹی کی ہدایات پر حلقہ این اے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں ، اورجمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے اپناکردار ادا کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب ہسپتال کا کہہ کر دربار پہنچ جاتے ہیں، ان کے اقدامات ایک اسٹیج ڈرامے کی مانند ہیں، وزیراعلی پنجاب ہیلی کاپٹر پر دوستوں کے گھر جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سرعام ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر اب کیوں تحقیقات نہیں کررہی؟

Loading...

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنی سو مجبوریاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلے، عابد شیر علی نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی نے کس طرح خود سے ہی امیدوار کا انتخاب کرلیا؟انہوں نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کامیڈی فلم کی طرح ہے اور حکومتی ارکان کے پروٹول نہ لینے کے دعوے محض ڈارمہ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ اگر ہیلی کاپٹر کی سروس اتنی سستی ہے تو پھر لاہور اور پشاور میں عام شہریوں کے لیے بھی ہیلی سروس شروع کردیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں