نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں، ایاز صادق

سردار ایاز صادق
loading...

لاہور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے جیل میں چار  ملاقاتیں ہوئی ان کے حوصلے بلند ہیں ۔

چند دنوں کی بات ہے وہ ہم سب میں ہوں گے، باتوں سے نیا پاکستان اور انقلاب نہیں آتا ،خدارا عوام سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں ہم ان کو آئینہ دکھائیں گے ،اب عوام کو رکشے میں سفر کرنے کی ضرورت نہیں ، پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر کی ریگولر سروس چلا دیں لوگ 60سے 65روپے دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہربنس پورہ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ، شیخ روحیل اصغر ،ملک وحید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سردارایازصادق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی عید ملن پارٹی میں آنا تھا مگر نیب والوں نے ان کیلئے چائے بسکٹ کااہتمام کر رکھاتھا جس کی وجہ سے نہیں آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل ناکام رہا ،اگر نگران حکومت کا بس چلتا تو سب (ن) لیگیوں کو جیل میں ڈال دیتے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ برے وقت میں چھوڑ دیتے ہیں ان کی عزت نہیں رہتی ۔

انہوں نے کہا کہ پروٹوکول نہ لینے والے بارہ بارہ گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر سے سفر کرتے ہیں،اب یہ نہ کہہ دیں کہ ہیلی کاپٹر سڑک پر چلائیں گے۔دعویٰ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے ہم ان کو آئینہ دکھائیں گے وعدے بھی یاد کروائیں گے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ باتوں سے نیا پاکستان اور انقلاب نہیں آتا ،خدارا عوام کو جو وعدے کئے اسے پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کون سا انصاف ہے ،ڈی پی او کو ایک شخص کاراستہ روکنے پر لائن حاضر کیاگیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب پروٹوکول لے کر ہسپتال گئے اور ایک بچی زندگی کھو بیٹھی ،اس کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ۔

مزید پڑھیں۔  ینگ ڈاکٹرز پہلے پرفارمنس دیں پھر مطالبہ کریں ٗبدمعاشی نہیں چلے گی ٗ چیف جسٹس

وزیر اعلیٰ پچاس یا پچپن روپے ہیلی کاپٹر کا کرایہ دے کر ہسپتال گئے اگر یہ سلسلہ جاری رہاتو ان کا راستہ روکیں گے اور احتساب کریں گےْ۔انہوں نے کہا کہ این اے 131 میں ضمنی الیکشن ہونے جارہاہے یہ ہمارا الیکشن ہو گا اس میں بھرپورحصہ لینا ہے ،14اکتوبر کو فیصلہ کن دن ہوگا ثابت کریں گے لاہور آج بھی (ن) لیگ کاقلعہ ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں