حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ تک برقرار رہیں گی۔

بنی گالہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

AajKal, aajkalpk, Imran Khan, Islamabad, Nawaz Shareef,

اپنا تبصرہ بھیجیں