پاکستانی عوام بخوشی موت کو گلے لگانے لگی

پاکستانی عوام
Loading...

پاکستانی عوام میں مایوسی بڑھنے لگی،جس کی وجہ سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے

پاکستان میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے چھٹکارے کیلئے پاکستانیوں نے باخوشی موت کو گلے لگانا شروع کردیا ہے۔

مالاکنڈ: صوبہ خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے 7 اضلاع میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 8 ماہ میں سب سے زیادہ  خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے، جہاں 222 افراد نے موت کو گلے لگایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بونیر میں 73، شانگلہ میں 26، لوئر دیر میں 15، چترال میں 9 اور اپر دیر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔

Loading...

جبکہ تحصیل مٹہ میں 8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خود کشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بےروزگاری بتائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں طبی اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کا مقصد خودکشی کے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنا تھا۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں