مونٹی کریسٹو سینڈوچ

مونٹی کریسٹو سینڈوچ

سینڈوچ تو آپ نے کئی  طرح کے کھائے ہیں لیکن آج ہم آپ کو مونٹی کریسٹو سینڈوچ بنانا سکھائیں گے یہ بہت ہی مزے دار اور غذائیت سےبھرپور ہوتا ہے مونٹی کریسٹو سینڈوچ  بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے آپ اس کو آرام سے گھر میں بنا سکتی ہیں اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں کو کھلائیں اس میں ہم نے جو چیزیں استعمال کی ہیں وہ غذائیت سے بھرپور ہیں۔

اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس————— آٹھ عدد
چکن بریسٹ————— 200گرام
نمک————– حسبِ ذائقہ
پسا ہوا لہسن—————– آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی——————- آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ———— آدھا چائے کا چمچ
سرکہ————— دو کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ—————– دو چائے کے چمچ
سلائس چیڈر—————– چیز آٹھ عدد
انڈے—————– تین عدد
میدہ—————– دو کھانے کے چمچ
دودھ————— دو کھانے کے چمچ
مارجرین یا مکھن—————- ایک کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل———————— حسبِ ضرورت

مونٹی کریسٹو سینڈوچ بنانے کا طریقہ

چکن بریسٹ کو دھو کر دس منٹ فریزر میں رکھیں پھر اس کے پتلے پارچے کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ، نمک، لہسن، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور اس مکسچر سے چکن کے پارچوں کو میرینیٹ کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
گرل پین یا فرائینگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر چکن کے پارچوں کو تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
پھیلے ہوئے پیالے میں انڈے ، میدہ، مارجرین یا مکھن ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میں دودھ ملا کر پھینٹ لیں۔
ڈبل روٹی کے سلائسز پر ہلکا سا مسٹرڈ پیسٹ لگا لیں۔پھر ایک سلائس پر چکن کا فرائی پارچہ رکھ کر اس پر چیز رکھیں پھر پارچہ رکھ کر چیز کی سلائس کرھیں اور اوپر سے دوسری سلائس سے بند کردیں۔
اسی طرح سے سارے سینڈ وچز بنالیں اور انھیں انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر رکھ لیں۔
اوون کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ پہلے گرم کرلیں اور اوون ٹرے میں برش سے کوکنگ آئل لگا لیں ۔
تیار کئے ہوئے سینڈ وزچز کو ٹرے میں رکھ کر بیک کرنے رکھ دیں۔ جب پانچ سے سات منٹ بعد ایک طرف سے سنہرے ہوجائیں تو احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہری کرلیں۔
ان سینڈ وچز میں غذائی اجزاءہونے کی وجہ سے ان کو کھانے کے طور پر تازہ پھلوں کے جوس کے ساتھ پیش کریں ۔
ان سینڈوچز کو حسب ِ پسند ڈیپ فرائی بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  آئس کریم فروٹ سلاد بنانے کی ترکیب

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں