فلم سیریز ’’کرش‘‘ کی چوتھی فلم پر کام کرنے کی تیاریاں زورو ں سے جاری

کرش
loading...

فلم کی ٹیم پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کیلئے تیار
ممبئی: بالی ووڈ سائنس فکشن فلم سیریز ’’کرش‘‘ کا شمار کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے، جس کی چوتھی فلم پر کام کرنے کی تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔اگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے ’کرش‘ سیریز کی چوتھی فلم کی کاسٹ اور اس کی شوٹنگ شروع کرنے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی شوٹنگ آئندہ چند ماہ میں شروع کی جائے گی۔کرش 4 کی ہیروئن کے لیے پہلے پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں، کیوں کہ اب تک وہ اسی سیریز کی 2 فلموں میں کام کرچکی ہیں۔پریانکا چوپڑا کرش کی آخری دونوں فلموں میں ایکشن میں دکھائی دی تھیں، اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ’کرش 4‘ میں بھی انہیں کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فلم کی ٹیم ان کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرسکتی ہے۔دکن کیرونیکل کے مطابق راکیش روشن اور ہریتھک روشن کی اس چوتھی فلم کے لیے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلم میں ہریتھک روشن کے ساتھ کام کرنے والی کترینہ کو کرش 4 میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق فلم کی ٹیم سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم سمجھتی ہے کہ کترینہ کیف کے فلمی کیریئر کو اس وقت مصالحہ اور ایکشن سے بھرپور فلم کی ضرورت ہے، جس وجہ سے انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، کیوں کہ فلم کی ٹیم اور اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔علاوہ ازیں کترینہ کیف کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ انہیں رنویر سنگھ کے ساتھ بولی وڈ کی آنے والی فلم ’1983‘ میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو تحفظ فراہم کرے ،آصف زر داری
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں