فیس بک صارفین اب ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکیں گے، مارک زوکربرگ

فیس بک

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنی ڈائریکشن ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیاہے

فیس بک ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔ماضی میں کوئی بے وقوفانہ پوسٹ کردی تھی؟؟؟

کوئی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی تھی جس میں آپ بالکل اچھے نہیں لگ رہے؟؟ تو فکر نہ کریں۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنی ڈائریکشن ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق مارک زکر برگ نے کہاکہ فیس بک صارفین کے لیے نئے آپشنز پر کام کر رہا ہے

loading...

جس کے بعد اگلے چند ہفتوں میں فیس بک ٹولز کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنا مخصوص ڈیٹا بلکہ اپنا پورا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔اس آپشن کے ذریعے معلومات تک محفوظ رسائی اور اکاؤنٹ مینج کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔پوسٹس ، ری ایکشنز ، کمنٹس ،، آپ اپنی ٹائم لائن سے جو کچھ بھی ڈیلیٹ کرنا چاہیں گے ،، فیس بک کا نیا آپشن آپ کو پوری آزادی  دیتی ہے۔

وٖاضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک صارفین کو ڈیٹا چوری ہونے  کے بعد سے فیس بک انتظامیہ پرائیویسی کے حوالےسے اقدامات کر رہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارت، والدین کا بیٹی کا ریپ کرنے والوں سے پیسے لینے کا انکشاف، ماں گرفتار باپ فرار

فیس بک صارفین اب ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکیں گے، مارک زوکربرگ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں