مچھلی قوت بخش غذا ہے صحت اور توانائی کیلئے مچھلی کے گوشت کو خوراک کا لازمی جزوبنایا جائے

مچھلی

جنک فوڈ اور نقصان دہ خوراک کے بجائے مچھلی کے گوشت کو ترجیع دیں جس سے صحت عامہ کا معیار بہتر ہوتا ہے اور لحمیات کی جسمانی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔

راولپنڈی:مچھلی قوت بخش غذا اور نفع بخش کاروبار ہے ، بچوں کی صحت اور توانائی کے لئے انہیں مچھلی کاگوشت لازمی کھلایا جائے ۔ مچھلی میں قدرتی طور پر پائے جانے والے غذائی اجزاء بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں اور جسمانی نشوو نما میں مدد دیتے ہیں۔

 یہ بات محکمہ ماہی پروری پنجاب کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ثناء عروج نے ایک تقریب کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی ہدایات پر صوبے میں مچھلی کے گوشت کی افادیت اجاگر کرنے اور لوگوں کو مچھلی کے نفع بخش کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لئے مختلف سطح پر عوامی آگاہی اور تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 تعلیمی اداروں میں سیمینارز منعقد کرکے بچوں کو مچھلی کے گوشت کی خوبیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اسے خوراک کا حصہ بنا کر صحت مند و توانا رہ سکیں۔ ثناء عروج نے کہاکہ محکمہ ماہی پروری کی طرف سے شہریوں کو فش فارمنگ سے روشناس کرانے کے لئے تربیتی کورسز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

 ڈائریکٹرماہی پروری امتیاز بیگم کی سربراہی میں پنجاب بھر میں فشریز کے فروغ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جنک فوڈ اور نقصان دہ خوراک کے بجائے مچھلی کے گوشت کو ترجیع دیں جس سے صحت عامہ کا معیار بہتر ہوتا ہے اور لحمیات کی جسمانی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں۔  حیدرآباد، تیزرفتار بس الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ، ڈیڑھ درجن کے قریب زخمی ہو گئے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں