افغانستان، کابل میں دو دھماکوں میں 21 افراد ہلاک 27 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل، دو دھماکے
loading...

ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کا چیف فوٹو گرافر بھی شامل ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 27 کے قریب زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا ششدرک کے علاقے میں افغان خفیہ ایجنسی ‘این ڈی ایس’ کے دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر اُس وقت ہوا، جب لوگ دفتر میں داخل ہورہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کا چیف فوٹو گرافر بھی شامل ہے۔ اے ایف پی کا چیف فوٹوگرافر شاہ مرائی، پہلے دھماکے کی کوریج کے دوران دوسرے دھماکے کی زد میں آیا جبکہ خبر رساں ادارے رائٹرز کا ایک فوٹوگرافر بھی دھماکے میں زخمی ہوا۔

افغان پولیس چیف کے مطابق حملہ آور کا نشانہ عام شہری تھے اس لیے اس نے خود کو شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کے قریب دھماکہ کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کیلئے غیر محفوظ ملک قراردیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں