جانیے کیا آپ رجسٹر ووٹر ہیں؟ اگر نہیں تو پھر آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

ووٹرز
Loading...

آپ الیکشن کمیشن کی طرف سے شروع کی گئی میسج سروس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن پتہ کر سکتے ہیں یا اپنی ڈسٹرکٹ میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر سے پتہ لگا سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ہی نئے الیکشن 2018 کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ جمہوری نظام میں ووٹ کی حیثیت ایک امانت کی ہوتی ہے جو آپ اپنے پسند کے امیدوار کو دیتے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں  104267581 رجسٹر ووٹر ہیں۔

کیا آپ رجسٹر ووٹر ہیں؟ اگر نہیں ہیں تو نیچے طریقہ بتایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ ایک رجسٹر ووٹر ہیں یا نہیں؟

دو طریقوں سے آپ پتہ کر سکتے ہیں کہ آپ رجسٹر ووٹر ہیں یا نہیں؟ آپ الیکشن کمیشن کی طرف سے شروع کی گئی میسج سروس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن پتہ کر سکتے ہیں یا اپنی ڈسٹرکٹ میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر سے پتہ لگا سکتے ہیں۔

میسج کے ذریعے رجسٹریشن کنفرم کرنے لیے آپ کو میسج میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر بھیجنا ہوگا۔ جس کے بعد ایک خود کار میسج سے آپ کو آپ کے ووٹ کی رجسٹریشن بتا دی جائے گئی۔ اگر آپ رجسٹر ووٹر ہیں تو میسج میں آپ کو بتایا جائے گا کہ کس حلقے کس ٹاؤن میں آپ کا ووٹ رجسٹر ہے۔ اور پھر الیکشن والے دن اسی حلقے میں آپ کو صرف اپنا شناختی کارڈ لے کر ووٹ ڈالنے جانا ہوگا۔ بصورت دیگر آپ کو ووٹ رجسٹر کروانا پڑئے گا۔

دوسرے طریقے میں آپ کو ڈسٹرک الیکشن کمیشن کے دفتر میں جا کر لسٹوں سے دیکھنا ہوگا کہ آپ کا ووٹ رجسٹر ہے یا نہیں۔

loading...

اگر آپ کا ووٹ رجسٹر نہیں ہے تو آپ کا کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ ووٹ رجسٹر نہیں ہے تو آپ کو الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سنٹر پر جانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 14487 ڈسپلے سنٹر قائم کیے ہیں۔ ووٹ رجسٹر کروانے کے لیے آپ کو ایک فارم 15 بھر کر اپنی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ڈسپلے سنٹر میں جمع کروانا ہوگا۔ درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے یا پھر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈسپلے سنٹر میں آُپ آپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں، اگر آپ کا ووٹ غلط علاقے میں رجسٹر ہے تو وہ اسے تبدیل کروا سکتے ہیں، اگر آپ کی ذاتی معلومات غلط لکھی گئی ہے اسے بھی ڈسپلے سنٹر سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔  ڈسپلے سنٹرز کی تمام معلومات بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ 18 سال یا اس زائد عمر کے ہیں تو اپنا ووٹ رجسٹر کروائیے اور اپنا حق استعمال کریں۔

بشکریہ ڈان نیوز

(Visited 84 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں