عمران خان نے تیر والوں کو ووٹ دینے کا خفیہ معاہدہ کرلیا ٗ طلال چوہدری

Talal-Chaudhry-aajkal-google.jpg

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے فیل ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، الیکشن وقت پر ہوں گے
11 نکات میں قوم کو بتائیں خیبرپختونخوا میں پچھلے سال میں کیا کیا،عمران خان نے کہا دو نہیں ایک، عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیں،عمران خان کے فیل ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، الیکشن وقت پر ہوں گے ٗہمیں اصول پر کھڑے رہنے کی سزا مل رہی ہے، کوئی کرپشن نہیں ملی ٗ وزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے تحریک انصاف کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا تین ماہ میں حکومت ملی تو کرپشن کا خاتمہ کردیں گے ٗ کے پی کے میں اینٹی کرپشن کے محکمے کو ہی فارغ کردیا، تعلیم صحت پر توجہ دینے کا کہا تھا، تمام ہسپتال شوکت خانم اور یونیورسٹیاں نمل کی طرح چلیں گی لیکن پشاور یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹ رہی ہیں، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں کیا تبدیلی آئی؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 11نکات میں کونسی نئی بات کی، سب پرانی باتیں ہیں ٗوہ بات ایسے کررہے تھے کہ پچھلے 7 سال آپ پاکستان میں نہیں تھے، آپ نے کے پی کے میں پچھلے 5 سال حکومت کی اسکرین پر دکھاتے کے پی میں یہ اسپتال ہیں یہ اسکول ہیں لیکن دکھانے کے لیے کچھ ہوتا تو دکھاتے

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا دو نہیں ایک، عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیں، انہوں نے سینیٹ میں یہ دکھایا اور آگے بھی دکھانے جارہے ہیں، پتہ ہے عمران خان نے تیر والوں کو ووٹ دینے کا خفیہ معاہدہ کرلیا ہے،ایک صدر اور دوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے لیکن اب صدر وزیراعظم سینیٹ کی طرح نہیں بننے دیں گے، یہ پولنگ اسٹیشن کا الیکشن ہے کسی کمرے کا نہیں

طلال چوہدری نے کہاکہ ہم نے کبھی تبدیلی کی باتیں نہیں کی، اپنے آپ کو مومن نہیں ظاہر کیا جنہوں نے دعوے کیے ان کی 2011 کی تصویر اور 2018 کی گروپ فوٹو دیکھ لیں، پتا نہیں چلتا، پی پی کا جلسہ ہے یا ق لیگ کا، عمران خان نے ایسا ایسا لوٹا لے لیا جو کسی محلے کی مسجد کے بھی کام نہیں آتا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں