نوازشریف اوران کے خاندان کے افراد جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے،لطیف کھوسہ

latif-khosa-aajkal-google.jpg

پارٹی کو چھوڑنے والے فصلی بٹیرے ہوتے ہیں، اعتزاز حسن ان میں سے نہیں ہیں،سابق گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے ۔مسلم لیگ (ن) کا انجام بھی کنونشل اور مسلم لیگ کونسل جیسا ہوگا ۔پیر کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 11 نکات، پہلے ہی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہیں۔ پارٹی کو چھوڑنے والے فصلی بٹیرے ہوتے ہیں، اعتزاز حسن ان میں سے نہیں ہیں

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے افراد جلد اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔نوازشریف کی وفاداری کسی اورملک کے لیے ہے

یہ بھی پڑھیں لاہور:گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں تحمل و برداشت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،

ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایسے عناصر کے مزموم عظائم کو ناپاک بنانا ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں،ملک کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں الحاج شفقت حسین بھٹہ، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب ، مخدوم سید عباس رضا سجادہ نشین آستانہ حضرت پیر لعل شاہ ولی ملتان و دیگر علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کیا ۔گورنر پنجاب نے کہاکہ اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دَرس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے۔

مزید پڑھیں۔  خاتون اداکارہ جیمی لیونر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں