حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پرٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری

سیہون شریف

حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے ٹرینوں میں گیس سیلنڈروں سمیت دھماکہ خیز مواد، آتش گیر مادہ یا چولہا لے کر جانے پر پابندی عائد

لاہور:  پاکستان ریلویز نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پرٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کی خاص ہدایات پرڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال کی طرف سے مراسلہ جاری کیاگیا جس میں تمام سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس کوکہا گیا ہے کہ وہ اس دوران ٹرینوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹرینوں میں گیس سیلنڈروں سمیت دھماکہ خیز مواد، آتش گیر مادہ یا چولہا لے کر جانے پر پابندی عائد کردی ہے

loading...

سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، سپریم کورٹ

پاکستان ریلویز نے ہر سال کی طرح اضافی رش کے پیشِ نظریکم سے 10مئی 2018تک ملک کے تمام بڑے اسٹیشنوں ، لاہور۔ فیصل آباد۔ ملتان ۔ سکھر۔ حیدرآباد۔ کوٹری اور کراچی سے سیہون شریف تک سپیشل ٹرینیں اور اضافی کوچز چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ لاہور ۔ ملتان ۔ روہڑی ۔ سکھر۔ جیکب آباد۔ نواب شاہ ۔ حیدرآباد۔ کوٹری ۔ لاڑکانہ ۔ دادواورسیہون شریف میں تمام ٹرینوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے ۔ بم ڈسپوزل آفیسراور متعلقہ ڈویژنوں کے پولیس آفیسر مل کر اہم اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو چیک کریں گے جبکہ ٹریک کی نگرانی بڑھانے کی بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں۔  سانحہ 12 مئی: 12 مئی کو کراچی میں ہوا کیا تھا؟

ڈویژنل میڈیکل آفیسر کراچی سیہون میں فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کریں گے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی پولیس کی مدد سے سیہون میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سپیشل ٹرینوں کی واپسی تک ایمرجنسی کیمپ بھی لگائیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں