ٹورنامنٹ سے قبل 29ون ڈے ہونگے ، نان سٹاپ کرکٹ کے پیش نظر فٹنس بہتر بنانے کا شیڈول مرتب، ہیڈ کوچ ، سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کا پول بھی بنا لیا، ذرائع

inzamam -MACKI ARTHER
loading...

کراچی: آئر لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اپنی تمام تر توجہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونیوالے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے29ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر میگا ایونٹ کیلئے اپنی مہم شروع کریگا۔ مشن ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انتظامیہ ، بورڈ اور سلیکٹرز نے مربوط ، جامع پروگرام بنایا ہے۔ نان سٹاپ انٹرنیشنل سیزن کو سامنے رکھتے ہوئے مکی آرتھر ، انضمام الحق نے کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دیا ہے اس پول میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ کھلاڑیوں کو بھی اپنی فٹنس بہتر بنانے کیلئے ایک شیڈول دیا ہوا ہے۔ مارچ تک حتمی پندرہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی جائیگی جو ورلڈ کپ میں پاکستان کے مشن کی تکمیل کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑی کو پاکستان ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو تیاری کے لئے اتنی بڑی تعداد میں میچ ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ وہ پاکستان کی ہوم سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2019ء کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا ہے جہاں ایونٹ کا افتتاحی میچ 30مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت 16جون کو مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ تک ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام کوچز اور سلیکشن کمیٹی کو بھی توسیع دے رکھی ہے۔ ورلڈ کپ 2019ء لارڈز سمیت انگلینڈ کے 11مقامات پر 30مئی سے 14جولائی تک کھیلا جائے گا جہاں 46دن میں کل 48 میچز کھیلے جائیں گے۔1992ء کے فارمیٹ پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف ایک ایک اور ہر ٹیم مجموعی طور پر9گروپ میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ تین جو ن کو پاکستان اور انگلینڈ، 7 جون کو پاکستان اور سری لنکا، بارہ جون کو پاکستان اور آسٹریلیا،23 جون کو پاکستان اور جنوبی افریقا،26 جون کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،29 جون کو پاکستان اور افغانستا ن اور5جولائی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔  فحش فلمیں دیکھنے پر شوہر کے ساتھ بیوی نے کیا سلوک کیا۔۔؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ کول کتہ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف ایگزیکٹیو سبحان احمد نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے بات چیت کی۔ پاکستانی ٹیم نے اکتوبر اور نومبر میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اس وقت ہوم سیریز کو امارات سے ملائیشیا منتقل کرنے کا شو شا چھوڑ رہے ہیں لیکن یہ بات تقریباً طے ہے کہ ہوم سیریز کے لئے متحدہ عرب امارات کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

ملائشیا کے شہر کوالالمپور کے گراؤنڈ کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سٹیٹس حاصل ہے لیکن اس گراؤنڈ پر پانچ روزہ میچ کرانا بے حد مشکل ہے۔ ملائشیا میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ نمی والے گرم موسم میں پانچ روزہ میچ کرانا بہت مشکل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام ہوم سیریز کو امارات سے ملائشیا منتقل کرنے کی دھمکی دے کر امارات بورڈ سے چند شرائط منوانا چاہتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہوم سیریز متحدہ عرب ہی میں شیڈول ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ بنیادی طور پر پاکستان مستقبل میں امارات میں اپنی ہوم سیریز اپنی شرائط پر کھیلنا چاہتا ہے۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جولائی میں زمبابوے میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا ہیں۔ ستمبر میں دبئی اور ابوظہبی اسٹیڈیم ایشیا کپ کے دس ون ڈے میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ میں چار سے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہیں۔ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ ہوگا۔ نومبر میں

مزید پڑھیں۔  ترکی، پانچ ماہ کے دوران 18 سال سے کم عمر 115 لڑکیاں حاملہ، عوام میں غم و غصہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ اس سیریز میں 3 ٹیسٹ ،5ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔ دسمبر جنوری میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔اس دورے میں تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے انٹر نیشنل اور تین ٹی 20ہوں گے۔ فروری میں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن ہوگا۔ آئندہ سال مارچ میں آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر متحدہ عرب امارات آئیگی جہاں پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔ مئی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے اپنا تر بیتی کیمپ انگلینڈ میں لگائے گی۔ اس دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز بھی ہوگی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں