انگلینڈ میں شاداب کو کلائی کے استعمال میں مشکل ہوسکتی ہے :صلو

Salaud din salo -aajkal
loading...

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ سپنر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سب کی نظریں قومی بیٹسمینوں پر ہو گی کیونکہ برطانوی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ سخت چیلنج ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں سینئر بیٹسمین یونس خان اور مصباح الحق کی کمی شدت سے محسوس ہو گی کیونکہ ابھی ہمارے پاس ان کے متبادل بیٹسمین گروم نہیں ہو سکے۔ ایک سوا ل پر ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کنڈیشنز کافی سخت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد شفیق اور بابر اعظم سے امید ہے کہ وہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ سابق چیف سلیکٹر کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کمی بھی محسوس ہو گی۔

امید ہے کہ شاداب خان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم انگلش کنڈیشنز سازگار نہیں کیونکہ گیند گیلی ہونے کی وجہ سے بالرز کو کلائی کا موثر استعمال کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی قومی ٹیسٹ ٹیم تشکیل نو کے مرحلے میں ہے اور بیٹسمینوں کیلئے اسکواڈ میں مستقل جگہ بنانا آسان نہیں۔ سابق چیف سلیکٹرکا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو چاہئے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مستقبل میں قومی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں