رنویر اور دیپیکا ستمبر سے دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

رنویر

ویڈنگ پلانر کو ڈھوند لیاگیا جو دونوں اسٹارز کی شادی کے لیے کسی بین الاقوامی مقام کا انتخاب کرے گا

ممبئی: رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون لگتا ہے کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ویڈنگ پلانر کو ڈھوند لیا ہے جو دونوں اسٹارز کی شادی کے لیے کسی بین الاقوامی مقام کا انتخاب کرے گا۔ ذرائع نے بھارتی جریدے کو بتایا کہ یہ جوڑا شادی کو اپنی حد تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔

loading...

ذرائع کا کہنا تھا رنویر اور دپیکا دونوں نجی زندگی کو محدود رکھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی پرتعیش شادی کے خواہشمند نہیں جس میں مہمانوں کی بھرمار ہو، یہ تقریب میڈیا کی نظروں سے دور ہوگی جس میں دونوں کے گھر والے اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے، یہی ان کا پلان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا اس حوالے بھارت میں بھی 2 تقریبات ہوں گی، جن میں سے ایک تو یقیناً ممبئی میں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا رواں سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا اور اس حوالے سے تاریخیں جلد سامنے آئیں گی۔اگرچہ رنویر اور دپیکادونوں نے شادی کے منصوبوں کا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی دونوں نے ایک دوسرے تعلق کی تصدیق کی ہے، تاہم وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا میں کام کرنے کے بعد سے ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے،ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں،کرینہ کپور

اپنا تبصرہ بھیجیں